پٹرولیم بحران سے قوم نے حکمرانوں کی نااہلی دیکھ لی،سعدیہ سہیل

پٹرولیم بحران سے قوم نے حکمرانوں کی نااہلی دیکھ لی،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پٹرولیم بحران سے حکومت کی نااہلی پوری قوم نے دیکھ لی ہے لیکن حکومت اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ نااہل حکومت کے سربراہ نوازشریف اور ان کی کابینہ کو فوری طور پر مستعفیٰ ہو جانا چاہئے۔پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔