حکومتی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرفلے جارہی ہیں،سجاد بلوچ

حکومتی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرفلے جارہی ہیں،سجاد بلوچ

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس میں لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت غربت کی چکی میں پسی ہوئی قوم کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے جسموں سے بچا کھچا خون بھی چوس رہی ہے ، حکومت کی ناقص پالیسیاں ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں ،دوسرے عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ حکومت مزدوروں کے مسائل پر بھی توجہ نہیں دے رہی ،آج کا مزدور حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہی ہے ، لوگ خود کشیاں کررہے ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،حکومت اداروں کی نجکاری کرکے مزدوروں کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے جس کو ہم قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں ۔ پہلے ہی غربت اور مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہم حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اگرحکومت نے عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست نہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب حکمرانوں کا گریبان ہو گا اور عوام کا ہاتھ حکومت فوری طور پر مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاکہ غریب آدمی کو سکھ کا سانس نصیب ہوسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...