اقبال ٹاؤن،نشہ کی زیادتی سے 28سالہ نوجوان جاں بحق

اقبال ٹاؤن،نشہ کی زیادتی سے 28سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں نشہ کی زیادتی سے 28سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے ورثا کی شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق مظہر بلاک اقبال ٹاؤن میں گزشتہ روز مقامی افراد کو ایک 28سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹحے کر کے ورثا کا پتہ نہ چلنے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔   پولیس کے مطابق متوفی کی موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی ہے اور اس کے ساتھی اس کا نام ندیم بتاتے ہیں البتہ اس کے ورثا کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...