صحافی تنظیمیں25جنوی کو گستاخ خاکوں کے خلافپنجاب اسمبلی کے سامنے کیمپ لگائنگی

صحافی تنظیمیں25جنوی کو گستاخ خاکوں کے خلافپنجاب اسمبلی کے سامنے کیمپ لگائنگی

لاہور (جنرل رپورٹر)گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیموں نے 25جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیاپاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی و دیگر صحافی تنظیموں کے عہدیداران و اراکین بڑی تعداد میں احتجاجی کیمپ میں شرکت کریں گے۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی کیمپ دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک لگایا جائے گااس حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد رمضان،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ممتاز حیدر،اپڈیٹس میڈیا گروپ آف پاکستان کے رہنما ؤں محمد شاہد محمود،عاصم علی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں چارلی ایبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف صحافی برادری بھی میدان میں نکلے گی۔حرمت رسولﷺ پر جانیں قربان کرنا ہمارا ایمان ہے۔اتوار کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ میں صحافی بڑی تعداد میں شریک ہو ں گے اور اس بات کا اعزم کریں گے کہ نبی کریم ﷺ کی گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...