ایل ڈی اے کا 13مرلے کا کمرشل پلاٹ5کروڑسے زائد میں نیلام

ایل ڈی اے کا 13مرلے کا کمرشل پلاٹ5کروڑسے زائد میں نیلام

لاہور(اپنے خبر نگار سے)قسمت کی دیوی ایل ڈی اے پر مہربان ہو گئی۔13مرلے کا کمرشل پلاٹ پانچ کروڑ 20لاکھ روپے میں نیلام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ایونیوون کے اے بلاک رائیونڈ روڈپر واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 13مرلے کا کمرشل پلاٹ 40لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے نیلام ہو گیا۔جو کہ ایل ڈی کی تاریخ میں مہنگی ترین نیلامی ہے اس سے قبل 40لاکھ فی مرلہ کے حساب سے کوئی پلاٹ نیلام نہیں ہو ا اس سے قبل ایل ڈی اے میں کمرشل پلاٹوں کا ریٹ 35لاکھ تک تھا جو گلبرگ جیسے پوش علاقوں میں واقع تھے جبکہ تاحال ایل ڈی اے ایونیو ون میں تعمیرات کا کام شروع تک نہیں ہوا بلکہ سارے پلاٹس خالی پڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...