رنگدار شیشوں والی 57974گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی

رنگدار شیشوں والی 57974گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی

 لاہور(وقائع نگار خصوصی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران ابتک 57974گاڑیوں سے کالے پیپرز اتار کر انکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔انہوں نے ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کےئے جائیں۔سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی مدد،راہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری اورشہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں اور وارڈنز کو بریف کریں کہ انسدادی کارروائی کے دوران شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں تاہم قانونی کارروائی بھی یقینی بنائیں ۔طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیوں سے از خود بلیک پیپرز اتارکر قانون پسند اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : علاقائی