فارغ کیے گئے ٹیچرز الغازی ٹرسٹ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے

فارغ کیے گئے ٹیچرز الغازی ٹرسٹ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے

 لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا سکول ہے جس کو کچھ عرصہ پہلے الغازی ٹرسٹ کو دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سکول کا انتظام الغازی ٹرسٹ کی انتظامیہ خود چلا رہی تھی۔ پشاور کے سانحہ کے بعد الغازی ٹرسٹ کی انتظامیہ کو سکول میں مناسب سیکیورٹی انتظامات کر نے کی ہدایت کی گئی توالغازی ٹرسٹ کی انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات کر نے سے انکار کر دیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سکول کا انتظام خود سنبھال لیا۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ الغازی ٹرسٹ نے سکول میں اپنے بھرتی کیے ہوئے پرائیویٹ ٹیچرز کو فارغ کر دیا جس پر فارغ کیے گئے ٹیچرز الغازی ٹرسٹ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ دوران احتجاج زخمی ہو نے والے طالبعلموں کے ذمہ داروں کا تعین کر نے کے لیے ڈی آئی جی(آپریشنز) نے متعلقہ افسران کو واقعہ کی تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...