چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرا ئع کے مطابق ڈاکوؤں نے سندر سلطانکے گا ؤں کے رہا ئشی امانت کے گھر سے 60ہزار کی نقدی،زیورات اورقیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے چو ہنگ شیر شاہ کالونی کے رہائشی اسد شان کے گھر سے 35ہزار برکی مو ضع لاھڑ کے رہا ئشی امین کے گھر سے 16ہزار،شا ہدرہ یو سف پارک کی رہا ئشی رضیہ بی بی کے گھر سے 50ہزار مغل پورہ جمیل آباد کے رہا ئشی محمد علی کے گھر سے 95ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں جبکہ مزنگ بہا ول شیر روڈ عبدالرحمن کے گھر سے 16لاکھ گرین ٹاؤن الیکٹرونکس کی دکان سے 2لاکھ با غبا نپور حمید پورہ کے رہا ئشی عرفان کے گھر سے سوا لاکھ اور جو ہر ٹاون وفا قی کا لونی کے رہا ئشی رفا قت رحیم کے گھر سے دو لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سا مان چو ری کر لیا گیا برکی مو ضع اونچے برکے میں محمود اور اسکے دو ست سے 50ہزار برکی میں ہی مو ضع سوڑا پل پر وقار اور اسکی فیملی سے 90ہزار جنوبی چھا ؤنی گو ل چکر کیولری گراوئنڈ میں عامر الطاف سے 85ہزارشا دمان ایرا نی قونصلیٹ کے سا منے حمزہ سے 18ہزار گا رڈن ٹاون طا رق بلاک میں آصف اور اسکی فیملی سے اڑھا ئی لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سا مان چھین لیا؛ اسلام پو رہ نا صر باغ سے عبد الصمد فیصل ٹاون فیصل بینک شو کت علی روڈ پر ذیشان سے گا ڑ ی اور مو بائل نقدی اسلام پو رہ سگیاں پل غلام جعفر سے رکشہ اسلام پو رہ سنت نگر نا ظر حان سے مو ٹر سا ئیکل مو بائل اور نقدی چھین لی مغلپورہ سے عمران گلشن اقبال سے ریحان سلیم گلشن راوی سے عبدالحفیظ جوہر ٹاؤن مقصود احمد فیصل ٹاؤن سے عالم علی شاہ کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ اسلام پو رہ سے عمران اسلام پورہ سے فیصل شاہدرہ سے محمد لطیف شاہدرہ سے ہی طاہر عباس راوی روڈ سے احمدعلی لوئر مال سے مظہر نو لکھا سے عباس نولکھا سے نجم الحسن لٹن روڈسے نعیم طارق مزنگ اکبری سے عاصم گلشن اقبال سے شاہد محمود شیرا کوٹ سے نور گلشن راوی سے مقصود اقبال ٹاؤن سے ندیم کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...