پراپرٹی ڈیلر نے اے ایس آئی سے ملکر خاتون کو 5 لاکھ سے محروم کر دیا انصاف کیلئے اپیل

پراپرٹی ڈیلر نے اے ایس آئی سے ملکر خاتون کو 5 لاکھ سے محروم کر دیا انصاف کیلئے ...

 لاہور(ملک خیام رفیق)شاد باغ کے علاقہ میں پلاٹ فروخت کرنے کے چکر میں خاتون پراپرٹی ڈیلر کے ہاتھوں 5لاکھ روپے سے محروم ہو گئی۔ایک لاکھ ملزم نے اے ایس آئی عباس کے ساتھ مل کر ہم سے لیا ،متاثرہ خاتون کا الزام،انصاف کے لئے خاوند کے ساتھ ڈی ایس پی سٹی کے آفس پہنچ گئی۔تفصیلا ت کے مطابق شاد باغ کی رہائشی خاتون منور بی بی نے روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں نے اپنا پلاٹ فروخت کر نے کے لیے زاہد نامی شخص کو کہا تھا جس نے ہمارا پلاٹ 12لاکھ میں فروخت کر دیا لیکن ہم کوصرف 8لاکھ دے کر بقایا چند دن میں دینے کا کہا اور ہم سے کاغذات مکمل کر والیے ۔بعد ازاں ہمیں بقایا 4لاکھ دینے کی بجائے عدالت میں ہمارا گھر ہتھیانے کے لیے جھوٹا کیس کر دیا ۔اس دوران اے ایس آئی عباس ہمارے گھر آیا اور مجھے کہا کہ جج میر ا دوست ہے اور اگر مکان بچانا چاہتی ہو تو مجھے ایکلاکھ روپے دے دو، میں نے کمیٹی اٹھا کر 1لاکھ روپے اسے دے دیا۔ اس بارے میں اے ایس آئی عباس کا کہنا تھا کہ منور بی بی اور زاہد کا آپس میں جھگڑا ہو ا تھا اور یہ لو گ تھانے میں میرے پاس آئے تھے ۔میں نے صرف ان کی صلح کر وائی تھی، الزامات میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...