نجی ہسپتال میں ہلاک ہو نے والی خاتون منوں مٹی تلے جا سوئی
لاہور(کرائم سیل)مصطفٰی آباد کے علاقہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نجی ہسپتال میں ہلاک ہو نیوالی 35سالہ خاتون3بچوں کو روتا ہو ا چھوڑ کے منوں مٹی تلے جا سوئی ۔پولیس نے ایف آئی آر میں اصل دفعات نہیں لگا ئیں، شوہر کا الزام۔تفصیلات کے مطابق دھرم پورہ کی رہائشی سمیرا بی بی کے دو بچے ہیں اور اس کا شوہر بیرون ملک جاب کرتا ہے۔ 2 روزقبل اس کو دھرم پورہ میں واقع پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن کے لیے لے جایا گیا جہاں دوران آپریشن وہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے سمیرا کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔متوفی کے خاوند نے روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر میں اصل دفعات نہیں لگا ئیں تاکہ ملزمان کو فائدہ پہنچ سکے ۔متوفیہ کو سینکڑوں سو گواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔