گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آج یوم مذمت منایا جائیگا

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آج یوم مذمت منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان علماءکونسل کی اپیل پرآج(جمعہ23جنوری ) ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ”یوم مذمت “منایا جائے گا۔ لاہور، اسلام آباد،ملتان،فیصل آباد ،ڈیرہ غازیخان، خانیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ سمیت ملک بھر میں جمعہ کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ وفاق المساجد پاکستان سے متصل 73ہزار سے زائد مساجد میں جمعہ کے خطبات میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے احتجاج کو پُر امن رکھیں ۔
یوم مذمت


مزید :

صفحہ آخر -