ایئرپورٹ پر پی آئی اے ہوٹل میں 2 مسافرخواتین کی پراسرارموت

ایئرپورٹ پر پی آئی اے ہوٹل میں 2 مسافرخواتین کی پراسرارموت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی آے )کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچنے والی 2 خواتین پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد رات گئے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی 2 خواتین پی آئی اے کے زیر انتظام ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔مسافر خواتین اہل خانہ کے ساتھ جدہ سے کراچی پہنچی تھیں جنہیں لاہور اور پشاور جانا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مردہ پائی گئی خواتین کی شناخت اختر بی بی اور گل حسینی افروز کے نام سے ہوئی جب کہ اختر بی بی لاہور اور گل حسینی افروز کا تعلق پشاور سے تھا جنہیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا تھا تاہم خواتین کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایس ایچ او خالد نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سعودی عرب میں ہی بیمار تھیں انہیں ویل چیئر پر کراچی لایا گیا دونوں خواتین کی موت طبی ہے
 پراسرارموت

مزید :

صفحہ آخر -