طالبان کیلئے دعائیں کرانیوالے مدارس کیخلاف ایکشن لیا جائے،حامد رضا

طالبان کیلئے دعائیں کرانیوالے مدارس کیخلاف ایکشن لیا جائے،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کو آزادی آزار نہ بنایا جائے،تہذیبوں کے تصادم کو روکنے کیلئے مغرب آزادی رائے کی تعریف کا از سر نو جائزہ لے،حکومت شدت پسندوں کے خلاف سخت ایکشن سے گریزاں ہے،حکومت ایسے مدارس کے خلاف کاروائی کرے جن کی اسمبلیوں میں داعش اور طالبان کیلئے دعائیں کروائی جاتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں مفتی محمد سعید رضوی ،صاحبزادہ عمارسعید سلیمانی ،صاحبزادہ حسین رضا ،صاحبزادہ مطلوب رضا،ارشد مصطفائی اور اسد رفیق نے شرکت کی ۔
ایکشن لیا جائے

مزید :

صفحہ آخر -