جوڈیشل کمیشن کے قیام سے (ن) لیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،اعجاز چوہدری

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے (ن) لیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلع سیالکوٹ اور گجرات سے پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیںاور صوبائی صدر سے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، وفد میں سنٹرل ریجن کے صدر منصور سرور ، گجرات سے راجہ نعیم نواز ، زبیرٹانڈا، ناصر چھپڑ ،چوہدری زاہد اکرام اور سیالکوٹ سے بیرسٹر عامر خالد باجوہ شامل تھے، اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف دھاندلی کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، جوڈیشل کمیشن کے قیام سے (ن) لیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آج تک جتنے حلقے بھی کھلے ہیں دھاندلی نکلی ہے اور دوبارہ انتخاب ہوا ہے ، (ن) لیگ پہلے دن سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے ،مذاکرات کے بہانے وقت کا ضیاع کیا ، (ن) لیگ اگر جیتی ہے تو الیکشن کا آڈٹ کروانے سے کیوں خوفزدہ ہے ،دھاندلی کی پیدوار حکومت قوم پر مسلط ہے اس لئے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی، تحریک انصاف انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
ٹانگیں کانپ

مزید :

صفحہ آخر -