لئیق بادشاہ کی فیملی کے11 افراد کی گمشدگی پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

لئیق بادشاہ کی فیملی کے11 افراد کی گمشدگی پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

 پشاور(اے این این) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں لئیق بادشاہ کے خاندان کے گیارہ افراد کے لاپتہ ہونے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم اور جسٹس روح الامین پرمشتمل بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی اس موقع پر لیئق بادشاہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے خاندان کے تین افراد کو انتہاپسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیاگیاہے، جن کا تاحال پتہ نہیں ہے، جبکہ خاندان ہی کے تین افراد کی لاشیں کوہاٹ کے حراستی مرکز سے ان کے حوالے کی گئیں ۔ اسی طرح ان کے پانچ لاپتہ رشتے داروں کا بھی اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کو لاپتہ افراد کی رپورٹ جلد جمع کرانے کے احکامات جاری کئے۔

لاپتہ افراد

مزید : صفحہ آخر