بادامی باغ لاری اڈہ کی منتقلی،ہائیکورٹ کا محکمہ ٹرانسپورٹ سے تحریری جواب طلب

بادامی باغ لاری اڈہ کی منتقلی،ہائیکورٹ کا محکمہ ٹرانسپورٹ سے تحریری جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بادامی باغ لاری اڈہ کو شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے شہری طارق محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل چودھری نصیر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت بادامی باغ لاری اڈہ کو شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں منتقل کرنے جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار افسر کو طلب کرتے ہوئے انتیس جنوری کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...