پولیس میںسیکیورٹی کی ڈیوٹی دینے والے ریٹائرڈ فوجیوں کی برطرفیوںکیخلاف دائر درخواستوں کو یکجا کر نے کا حکم

پولیس میںسیکیورٹی کی ڈیوٹی دینے والے ریٹائرڈ فوجیوں کی برطرفیوںکیخلاف دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے 300سے زائد ریٹائرڈ فوجیوں کی برطرفیوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر نے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے 23فروری تک جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے رفیق سمیت تین سو سے زائد ریٹائرڈ فوجیوں کی درخواستوںپر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل ملک سلیم اقبال اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پولیس کی سکیورٹی ڈیوٹی کرنے کیلئے بارہ سو ریٹائرڈ فوجیوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا اور اب انہیں برطرف کرنا شروع کر دیا ہے، ایس ایس پی سیون بٹالین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رولز کے مطابق جن ملازمین کی عمرسینتیس سال ہو چکی ہے انہیں برطرف کیا گیا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت سے 23فروری تک جواب طلب کر لیا۔
برطرفی

مزید :

صفحہ آخر -