ہائیکورٹ ،ڈکیتی مقدمے میں 25 سال قید کیخلاف درخواست پر جواب طلبی

ہائیکورٹ ،ڈکیتی مقدمے میں 25 سال قید کیخلاف درخواست پر جواب طلبی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت سے 25،25سال قید بامشقت کی سزا پانے والے دو قیدیوں کی اپیل پرمتعلقہ حکام سے 9 فروری تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان اور مسٹر جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ساہیوال جیل میں قید ہاشم اور عمران کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل عبدالرزاق یونس نے موقف اختیار کیا کہ 2008میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈکیتی میں ملوث 4 ملزموں ہاشم، راشد، ارشاد اور عمران کو 25سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا ، درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کوختم کرنے کے باوجود 25،25سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے،تعزیرات پاکستان کے مطابق ڈکیتی کی سزا ساڑھے 4 سال قید ہے ، ملزموں کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

ڈکیتی مقدمہ

مزید : صفحہ آخر