کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا دورہ افغانستان

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا دورہ افغانستان

 راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاک افغان سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ اس ملاقات میں سرحدی سیکورٹی کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...