واپڈانجکاری کیخلاف سینکڑوںملازمین کا ملک بھر میں احتجاج

واپڈانجکاری کیخلاف سینکڑوںملازمین کا ملک بھر میں احتجاج

لاہور ( خبرنگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام محکمہ بجلی اور واپڈا کے سینکڑوں کارکنوں نے گزشتہ روز ملک بھر میں حکومت کے محکمہ بجلی کی مجوزہ نج کاری کے خلاف ملک بھر سے احتجاجی جلسے،جلوس نکال کر"یوم احتجاج" منایا اور پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، ساہیوال، ملتان، بہاﺅلپور، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، سرگودھا، فیصل آباد، کوئٹہ میں احتجاجی جلسے وجلوس منعقد کیئے لاہور میں ہزاروں محنت کشوں نے بختیا رلیبرہال لاہور سے احتجاجی جلوس نکال کر لاہور پریس کلب میں احتجاجی ریلی منعقد کی بعدازاں یہ احتجاجی جلوس ڈیوس روڈ لاہور سے ہوتا ہوا چیف منسٹر ہاوس مال روڈ لاہور پہنچا- جلوس میں محنت کشوں کے نمائندگان و کارکنوںنے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ جلوس کی قیادت مزدور راہنماءخورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کی۔ ا±ن کے ہمراہ امجد حسین ناگرا سیکرٹری انجینئرزایسوسی ایشن اور یونین کے نمائندگان اسامہ طارق و دیگر نے کی بعد ازاں جلوس ایجرٹن روڈ سے ہوتا ہوا اسمبلی چوک پہنچا- مزدور راہنماءخورشیداحمد نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ بجلی کو ورلڈ بینک کے دباﺅ پر اندھا دھند مجوزہ نج کاری پر عمل کرنے کی بجائے اس کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے اصلاحات کا نفاذ کریں جس سے عوام کو سستی بجلی ملے اور لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہوسکے ا±نہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف سے پ±رزور مطالبہ کیا کہ وہ یکطرفہ کھربوں روپے کی مالیت کے قومی ملکیت کے اثاثے کو سرمایہ داروں کے حوالے کرنے کی بجائے اسے واپڈا کے تحت کیاجائے اور ملازمین کی نمائندہ یونین وانجینئرز ایسوسی ایشن سے بامقصد مذاکرات منعقد کیئے جائیں ورنہ ملازمین مورخہ 28 جنوری کو اسلام آباد میں مجوزہ نج کاری کے خلاف مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے فرانسیسی جریدہ میں اسلام دشمن کارٹوں چھاپنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ ایسی حرکات کو انسان دشمنی قرار دیکر بند کرائے ۔

واپڈانجکاری

مزید : صفحہ آخر