جماعۃ الدعوۃ دعوتی،تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی‘ترجمان

جماعۃ الدعوۃ دعوتی،تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی‘ترجمان

لاہور(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد نے ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پر بھارت کو خوش کرنے کے لئے جماعۃ الدعوۃ کے خلاف ایسے بیانات دیئے جا رہے ہیں۔اپنے بیان میں ترجمان جماعۃ الدعوۃ نے کہا کہ لاہو ر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے معاملات زیر بحث رہے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ اور سپریم کورٹ کی طرف سے واضح طور پر فیصلے دیئے جا چکے ہیں کہ جماعۃ الدعوۃ پر پاکستان میں کوئی پابندی نہیں اور اسے ملک میں رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔یحییٰ مجاہد نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ پاکستان ملک میں دعوتی،تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ بھارت لشکر طیبہ کو 2008 میں ہونیوالے ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیتا رہتا ہے اور جماعۃ الدعوۃکو لشکر طیبہ ہی تصور کرتا ہے ، پاکستان کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے مئی 2010میں لاہورہائیکورٹ کے سربراہ جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید کی رہائی کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...