انٹی کرپشن کورٹ، 12مقدمات میں امین فہیم کی ضمانت میں توسیع

انٹی کرپشن کورٹ، 12مقدمات میں امین فہیم کی ضمانت میں توسیع

کراچی(اے این این)وفاقی انٹی کرپشن کورٹ نے 12مقدمات میں مخدوم امین فہیم کی ضمانت میں توسیع کر دی ، عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق امین فہیم ٹڈاپ کرپشن کیس میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے ۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے مخدوم امین فہیم کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی ۔

مزید : صفحہ اول