بلاول مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے،ارباب رحیم

بلاول مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوجائیں گے،ارباب رحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیرپگارا کی بلاول بھٹو سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہونے والی ہے ،بلاول مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں گے ،شرجیل میمن نے کہا کہ ارباب غلام رحیم پیر نہیں سیاستدان ہیں سیاسی بات کریں ۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پیر پگارا کی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں پیشنگوئی کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں سچ ثابت ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملات پر اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور متحدہ قومی موومنٹ کا موقف ایک ہی ہے ۔ جبکہ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ارباب غلام رحیم پیر نہ کہ پیشنگوئیاں کررہے ہیں وہ سیاستدان ہیں اس لیے سیاسی باتیں کریں ۔ انہوں نے کہا عوام نے جو حال ارباب غلام رحیم کا کیا وہ انہیں یاد رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنی جلدی موسم تبدیل نہیں ہوتے جتنی جلدی ارباب غلام نے پارٹیاں بدلیں ۔

مزید :

صفحہ اول -