صوبے میں ابتک 1 لاکھ 62 ہزار کلو مردہ اور حرام گوشت پکڑا گیا،نسیم صادق

صوبے میں ابتک 1 لاکھ 62 ہزار کلو مردہ اور حرام گوشت پکڑا گیا،نسیم صادق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور(انٹرویو: صبغت اللہ چودھری، تصاویر: ندیم احمد) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے کہا ہے کہ صوبہ میں مردہ، بیمار اور حرام جانوروں کے گوشت کا کاروبار کرنیوالے افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کرکے اب تک ایک لاکھ 62 ہزار کلو گوشت پکڑا گیاہے اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث 600 لوگوں کو جیل بھیجا۔ مجموعی طور پر 75 فیصد تک مکروہ کاروبار ختم کر دیا ہے تاہم ہمارا عزم 100 فیصد تک ہے۔اپنے دفتر میں ”پاکستان“ سے خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کوچاہئے کہ گوشت خریدتے وقت سلاٹرہاﺅس کی جانب سے لگائی گئی مہرچیک کرلیںاورغیرتصدیق شدہ گوشت ہرگزنہ خریدیں۔گلی محلوں میں فروخت ہونیوالے گوشت کے معیار کے بارے میں کوئی بھی شخص 9211 پر ایک ایس ایم ایس کر کے چند سیکنڈ میں گوشت کے معیار کا پتہ چلا سکتا ہے اور صارف کو فوری طور پر بذریعہ ایس ایم ایس تصدیق کا پیغام موصول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نہایت اہمیت کا حامل سیکٹر ہونے کے باوجود ماضی میں یہ شعبہ عدم توجہی کا شکار رہاہے اور اسے ڈویلپ کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا سکے اس شعبے میں جو سرمایہ کاری ہوئی اس کے بھی ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پائے۔ہمیں سب سے پہلے لوگوں میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے پاس ہے کیاجتنے جانور ہم سمجھتے ہیں کیا وہ در حقیقت ہیں بھی یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ 5 قسم کی ویکسین بنا رہا ہے جس کی پیداوار 300 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے اور زیادہ پیداوار کی وجہ سے قیمتیں 56 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔پنجاب حکومت کے لائیو سٹاک میں جاری منصوبہ جات کے حوالے ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی نسل کشی میں معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے اور محکمے کے تمام معاملات میں یہ کوشش کی جا رہی ہے ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے کہا کہ صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے، جانوروں کی نسل کشی، سائلیج میکنگ کے منصوبوں، ویکسین کی پیداوار اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔
سیکرٹری لائیو سٹاک

مزید :

صفحہ آخر -