پیپلز پارٹی نے سینٹ کیلئے امیدواروں سے 30 جنوری سے قبل درخواستیں مانگ لیں
اسلام آباد(اے این این) پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں سے 30 جنوری سے قبل درخواستیں طلب کرلیں، درخواستیں پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کے نام لکھنے اور ان کے ساتھ 50ہزار روپے کا ڈرافٹ منسلک کرنے کی ہدایت۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینٹ کے آئندہ الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ خواہشمند امیدوار30 جنوری سے قبل اپنی درخواستیں پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر میں جمع کروادیں ان درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار روپے کا ڈرافٹ منسلک کیا جائے یہ درخواستیں پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم کے نام لکھی جائیں۔