طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے انتخابات شروع

طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے انتخابات شروع

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت اور منظوری سے پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے، عوامی تحریک کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن علماء کونسل، ویمن لیگ، یوتھ ونگ، ایم ایس ایم کے ملک بھر کے عہدیداروں کے انتخابات منعقد ہونگے۔ 500تحصیلوں کی تنظیمات اوریونین کونسلوں کی طرف سے مرکزی عہدیداروں کی نامزدگیاں مرکزی الیکشن کمیشن کو ضروری جانچ پڑتال کیلئے ارسال کر دی گئی ہیں، انتخابی عمل 22فروری تک مکمل کر لیا جائیگا ۔

مزید : صفحہ اول