صوبہ بھر سے 200 سب انسپکٹر منتخب لاہور رپورٹ کرنیکا حکم

صوبہ بھر سے 200 سب انسپکٹر منتخب لاہور رپورٹ کرنیکا حکم

                             فیصل آباد(بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے انویسٹی گیشن کو مزید بہتر کرنے کیلئے صوبہ بھر سے 200سب انسپکٹروں کو سلیکٹ کرتے ہوئے ان کو 8فروری کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انویسٹی گیشن کورس 9فروری سے لاہور میں شروع ہو گا ان 200سب انسپکٹروں میں سے 13سب انسپکٹرضلع فیصل آباد سے منتخب ہوئے ہیں جن میں سے چار سب انسپکٹرز اس وقت بطور ایس ایچ اوز کے فرائض انجام دے رہے ہیں جن کے کورس پر جانے سے چاروں تھانوں کی سیٹیں ایس ایچ او شپ کے لئے خالی ہو جائیں گی آئی جی پنجاب کی طرف سے بھجوائی گئی فہرست میں پنجاب پٹرولنگ پولیس کے امجد نذیر‘ ایس ایچ او پیپلزکالونی فریاد حسین‘ایس ایچ او سمن آبادمحمد خالد رندھاوا‘ ایس ایچ او گڑھ محمد اکرم‘ ایس ایچ او کھرڑیانوالہ رانا عاصم‘ فیاض حسین‘عاشق علی‘ سرور سندھو‘غلام مصطفی‘ اکرم جپہ‘ لیاقت علی‘ حق نواز اور لال خان شامل ہیں ذرائع کے مطابق اس مرتبہ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر کو سلیکٹ کرنے کی ذمہ داری خود ہی لے لی اور اس سلسلہ میں متعلقہ سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو اس فرض سے علیحدہ کئے رکھا آئی جی پنجاب نے یہ احکامات انویسٹی گیشن میں مسلسل مقدمات زیر التواءرہنے کی وجہ سے اٹھائے ہیں

 2سوسب انسپکٹرمنتخب

مزید : صفحہ آخر