صوبائی دارالحکومت ‘80فیصد پٹرول پمپوں پر صورتحال معمول پر آ گئی

صوبائی دارالحکومت ‘80فیصد پٹرول پمپوں پر صورتحال معمول پر آ گئی

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں80فیصد پیٹرول پمپوں پر تیل کی سپلائی کی صورتحال معمول پر آ گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن حکام نے لاہور میں تاحکم ثانی سی این یجی سیکٹر کو گیس فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے چھٹے دن بھی شہر کے تمام سی این جی سٹشن کھلے رہے،ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا ہے کہ لاہور کے سی این جی سٹیشن تاحکم ثانی کھلے رکھے جائینگے تاہم جب حکومت کی طرف سے سی این جی سٹشنوں کی گیس بند کرنے کی ہدایت ملے گی تو سی این جی سیکٹر کو ملنے والی58ملین کیوبک فٹ گیس دوبارہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ملنا شروع ہو جائیگی۔دوسری طرف شہر کے اکثر پیٹرول پمپوں پر جمعرات کے روز صورتحال معمول پر آئی اور شہر میں کہیں بھی کسی بھی پمپ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی نظر نہیں آئیں تاہم بعض پمپ اگر بند تھے تو اس کی وجہ انکی سپلائی میں تعطل تھا۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ پمپوں پر رش ختم ہونے کی وجہ صارفین کی طرف سے گزشتہ دنوں ضرورت سے زیادہ خرید کئے گئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف ایک کمپنی(ٹوٹل) کی طرف سے سپلائی میں تاخیر کا سامنا ہے تاہم اس کا مجموعی صورتحال پر کوئی برا اثر نہیں پڑ رہا۔

مزید : صفحہ اول