پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ، رجسٹریشن نہ کرانیوالے مدارس کو بند کر دیا جائیگا

پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز ، رجسٹریشن نہ کرانیوالے مدارس کو بند کر ...

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جبکہ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت پانچ ہزار سے زائد مدارس ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں جس بنا پر تمام مدارس کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مدارس کی رجسٹریشن کا اختیار انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو دے دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر دیا جائے گا۔ مدارس رجسٹرڈ کرواتے وقت ذریعہ آمدن بھی بتانا ہوگا ۔ درخواست وصولی کے بعد ضلعی افسر انڈسٹری مدارس کی چھان بین پولیس سے کروائے گا اور پولیس کی رپورٹ درست نہ آنے کی صورت میں مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہو سکے گی

مزید : صفحہ اول