لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی طالبان کی حمایت کے الزام میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم گرفتار

لاہور میں حساس اداروں کی کارروائی طالبان کی حمایت کے الزام میں سول ایوی ایشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خطبے میں طالبان کی حمایت کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم قاری احرار اسٹاف کالونی کی مسجد میں قاری ہے اور گزشتہ 20سالوں سے سول ایوی ایشن کا ملازم تھا۔ملزم نے جمعے کی نماز کے دوران طالبان کے حق میں بیانات دئیے تھے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔اس سلسلے میں ملک بھر میں بڑی تعداد میں طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے طالبان کی حمایت یا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانے کی سزاؤں کے لئے بھی آرڈیننس جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -