پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے ، صورتحال دلچسپ ہو گئی

پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے ، صورتحال دلچسپ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 4ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے نے دلچسپ صورتحال اختیار کر لی ہے ۔ سپیکر سندھ اسمبلی نے بدھ کے روز ان چار ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا تھا مگر الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام تک انہیں استعفے نہیں ملے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی ارکان کو فرداََ فرداََ بلائے بغیر استعفے منظور نہیں کر سکتے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی کو ان ارکان اسمبلی کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوانے سے روک دیا گیا ۔
ارکان سندھ اسمبلی استعفے

مزید :

صفحہ اول -