پٹواری و نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک سر گرمیوں پر نظر رکھیں

پٹواری و نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک سر گرمیوں پر نظر رکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے نمائندے سے)ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر کے باعث بورڈ آف ریو نیو پنجاب کی جانب سے صوبے کے تما م ریونیو افسران سمیت پٹواریوں اور نمبرداروں کی ہنگامی طور پر ڈیوٹیاں لگاتے ہوئے ہفتہ وار رپورٹس بجھوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اس حوالے سے گزشتہ روز سیکریٹری ریونیو پنجاب رائے محمد جاوید کی جانب سے تمام اضلاع تحصیلوں کے ریونیو افسران اسسٹنٹ کمشنروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پٹواری و نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے اور مقامی پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں کا غیر قانونی استعمال دیواروں پر دہشتگردی اور نفرت کو فروغ دینے والے نعرے کی لکھائی ،نفرت آمیز مواد کی تیاری و تقسیم ،مشتبہ افراد سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر، تعلیمی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ،جمعہ کے خطبہ میں قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقاریر علاقہ میں نئے لوگوں کرایہ داروں کی مکمل اطلاع و تصدیق کے علاوہ قائم کی جانے والی کمیٹیوں سے مکمل تعاون کیا جائے ،جبکہ ریونیو افسران ہر پندرہ روز بعد پٹواریوں اور نمبرداروں سے میٹنگز کریں اور تفصیلی رپورٹ بورڈ آف ریونیو کو بجھوائی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہر پندرہ روز بعد پولیس افسران سے میٹنگز کریں گے اور پٹواریوں کی جانب سے بجھوائی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیں گے اجلاس کی رپورٹس ڈی سی او ز کو بجھوائی جائے گی،جبکہ ڈی سی اوز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز بھی ریونیو افسران پٹواریوں سمیت نمبرداروں کے ساتھ میٹنگز کریں گے۔ بورڈ آف ریو نیو

مزید :

صفحہ آخر -