زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی 15ارب2کروڑ ڈالر پر آ گئے

زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی 15ارب2کروڑ ڈالر پر آ گئے

اسلام آباد (آئی این پی)زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، گر کر15ارب2کروڑ ڈالر پر آ گئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی 3کروڑ 46لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 4کروڑ 4لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں وہ گر کر 15.0198ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ اس اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 3کروڑ 46لاکھ ڈالر کمی کے نتیجے میں 10ارب 33کروڑ 5لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 58 لاکھ ڈالر کمی کی وجہ سے 4.6893ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...