صاف پانی کی فراہمی کیلئے ملک کے کونے کونے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا ئینگے,گورنر پنجاب

صاف پانی کی فراہمی کیلئے ملک کے کونے کونے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا ...

                          قصور،پتوکی(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ملک کے کونے کونے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائینگے ، گندا پانی پینے کی وجہ سے 70فیصد لوگ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت ملک میں خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروے کار لا رہی ہے،صاحب حیثیت افراد عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پتوکی کے سکولز میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا پاکستانی نژاد لندن میں رہائش پذیر چوہدری اصغر کے تعاون سے لگنے والے فلٹریشن پلانٹ پر گورنر نے کاوشوں کو سراہا۔فلٹریشن پلانٹ گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکولز ، پرانی منڈی ایلیمنٹری سکول، گورنمنٹ بھیڈیاں ہائی سکول، ایم سی پرائمری سکول نمبر2 میں فلٹریشن کا افتتاح کیا ۔گورنر پنجاب نے ٹی ایم اے جنا ح ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پتوکی کے پانچ سکولوں میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جسے انتظامیہ شہریوں کیلئے بھی موثر بنانے کیلئے انتظامات کرے انہوںنے سانحہ پشاور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر 2014کو ہمارے معمار بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اپنی بہادری کی تاریخ رقم کر دی ہے انہوںنے فلٹریشن پلانٹ لگوانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر محمد نواز گوندل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا پاکستانی نژاد لندن میں رہائش پذیر چوہدری اصغر کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹ پر گورنر نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اوور سیز پاکستانی چوہدری محمد اصغر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل ،ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی ، صدر بار پتوکی خالد سندھو ، صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...