6ہزار دہشت گردوں کی فہرست تیار، خیبرپختونخوا میں 3ہزار کیخلاف کارروائی شروع

6ہزار دہشت گردوں کی فہرست تیار، خیبرپختونخوا میں 3ہزار کیخلاف کارروائی شروع

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن، اے این این) قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے 6ہزار دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے اور کے پی کے میں 3ہزار سے زائد شدت پسندوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے دہشتگردی کیخلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 6ہزر سے زائد شدت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے فہرست تیار کرلی ہے ۔ قومی ایکشن پلان کے تحت 6ہزار سے زائد شدت پسندوں کے نام انسداد دہشتگردی ایکٹ 1977کے فورتھ شیڈول میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں ، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے ذریعے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ 6ہزار شدت پسندوں میں خیبرپختونخواکے 3ہزار،پنجاب کے 2200، سندھ کے539،بلوچستان کے 462 اور اسلام آباد کے 59 افراد شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے شدت پسند اس میں شامل نہیں ہیں ۔

مزید : صفحہ اول