عدالتی حکم نہ ماننے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے کارکن جاوید بدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جائزہ رپورٹ میں واضح کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز نے انتحابات کے موقع پر آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل نہیں کروایا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت تمام ارکان اسمبلی کی دوبارہ سکروٹنی کا حکم جاری کرے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری الیکشن نے جواب جمع نہیں کروایا حالانکہ عدالت چار مرتبہ نوٹس جاری کر چکی ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری دس فروری کے لیے جاری کر دئیے -
وارنٹ جاری