21ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

21ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) سپریم کورٹ نے 21 ویںآئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی جبکہ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے 21 ویںآئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی جب کہ چیف جسٹس ناصرالملک نے اپنی سربراہی میں تین رکنی بنچ قائم کرتے ہوئے 28 جنوری کو درخواست پر سماعت کے لئے تاریخ مقررکردی۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس گلزار اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ویںآئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کا قیام آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے 24 دسمبر کو 20 نکات پر مبنی نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا جس میں فوجی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے جس کی منظوری دونوں ایوانوں نے اتفاق رائے سے دی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -