دنیا کے امیر ترین اشخاص نے 13روپے کا چیک بھی نہ چھوڑا

دنیا کے امیر ترین اشخاص نے 13روپے کا چیک بھی نہ چھوڑا
دنیا کے امیر ترین اشخاص نے 13روپے کا چیک بھی نہ چھوڑا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ارب پتی لوگوں کیلئے چند روپے کوئی معنی نہیں رکھتے تو یہ خیال درست نہیں کیونکہ کچھ ارب پتی تو ضرور ایسے ہیں جو چند روپے کے حصول کے لئے بھی زحمت اٹھانے سے بالکل نہیں گھبراتے۔ امریکا کے ”سپائی میگزین“ نے متعدد مشہور مالدار شخصیات کا امتحان لینے کیلئے انہیں انتہائی کم رقوم کے چیک بھیجے۔دو امیر ترین لوگ تو ایسے بھی تھے کہ جنہوں نے محض 13 سینٹ (تقریباً 13 روپے) کے چیک بھی کیش کروالئے۔1990ء میں میگزین نے ایک کارپوریشن کے نام سے دنیا کی 58 شخصیات کو 1.11ڈالر(تقریباً111روپے) کے چیک بھیجے۔ان شخصیات کو بتایا گیا کہ ان سے زائد رقم غلطی سے لے لی گئی تھی اور اب یہ واپس کی جارہی ہے۔اس چیک کو کیش کروانے کے لئے ان افراد کو تھوڑی سی تگ و دو کرنی تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ 26لوگوں نے یہ چیک کیش کراوئے۔ ان میں دو مشہور شخصیات مائیکل ڈگلس اور فے ڈنوے بھی شامل تھے۔میگزین نے یہی تجربہ رقم بڑھاتے ہوئے کیا اور اب 2ڈالر کا چیک 32لوگوں کو بھیجااور 6افراد نے چیک کیش کروانے کی زحمت گوارا کی جن میں معروف اداکار رچرڈ گئیر اور کینڈس برگن بھی شامل تھے۔پھر یہ تجربہ 0.13 ڈالر(13روپے) کے ساتھ 13افراد پر کیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک عالمی شہرت یافتہ اسلحہ ڈیلر عدنان خشوگی اور امریکا کی مشہورکاروباری اور کروڑوں ڈالر کی مالک شخصیت ڈولنڈ ٹرمپ نے یہ نہایت معمولی چیک بھی اپنے اربوں کے اکا?نٹ میں جمع کرادئیے تاکہ ان کی دولت میں 13 روپے کا مزید اضافہ ہوجائے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...