پشاور ہائیکورٹ، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار، وفاق کو وصولی روکنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار، وفاق کو وصولی ...

پشاور(آئی این پی228اے این این ) پشاور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کوغیر قانونی قرار د یتے ہوئے وفاق کو بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی سے روکنے کا حکم دے دیا ۔جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس یحی آفریدی پرمشتمل پشاورہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کی وصولی کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے بجلی بلوں میں30 پیسہ فی یونٹ اضافی لینے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ریکوری سے روک دیا ۔ بجلی بلوں میں 30 پیسہ فی یونٹ کے فیصلے کیخلاف خیبر پختونخوا کے 450 سی این جی پمپ مالکان ،14ٹیکسٹائل ملز مالکان سمیت سینکڑوں کارخانہ داروں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...