اسلام دشمن تحریک کا بانی ’’ہٹلر‘‘ کا روپ دھارنے پر مشکل میں پھنس گیا

اسلام دشمن تحریک کا بانی ’’ہٹلر‘‘ کا روپ دھارنے پر مشکل میں پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (نیوز ڈیسک) مغربی ممالک سے مسلمانوں اور اسلام کے خاتمے کی مذموم مہم چلانے والی جرمن انتہاء پسند تنظیم Pegida کا سربراہ ہٹلر کا روپ دھارنے پر بری طرح پھنس گیا ہے اور نہ صرف اس کی تنظیم نے اسے فارغ کر دیا ہے بلکہ حکام کی طرف سے اس کے خلاف تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہیں۔ جرمن اخبار \"Dresdner Morgenpost\" نے لٹنر بیکمین نامی لیڈر کی تصاویر شائع کر دی ہیں جن میں وہ ہٹلر کا روپ دھارے نظر آتا ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھا ہے ’’ہٹلر واپس آ گیا‘‘۔ اس تصویر کے شائع ہونے کے بعد انتہاء پسند تنظیم کی تارکین وطن سے دشمنی اور شدت پسند خیالات کی ترویج کے الزامات پھر سے لگائے جا رہے ہیں اور اس تنظیم کو یورپ کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بیکمین پر پہلے بھی الزامات لگائے گئے ہیں کہ وہ ہٹلر کی طرح غیر جرمن شہریوں کو تباہ و برباد کرنے کا حامی ہے۔ اس نے مسلمانوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رکھا ہے اور یورپ میں اسلام کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے بڑے مظاہروں کا بھی اہتمام کرتا رہا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے رہے ہیں۔ بیکمین نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی کہ اس نے ہٹلر کا روپ مذاق میں دھارا تھا مگر اب جرمنی کا ایک بڑا طبقہ اسے شدت پسند قرار دے رہا ہے اور اس کی تنظیم کو بھی مزید پذیرائی ملنے کا امکان نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -