ہمارے پاس گاڑی کیلئے پٹرول نہیں اور یہ سعودی شہری دو بوتلیں پی گیا

ہمارے پاس گاڑی کیلئے پٹرول نہیں اور یہ سعودی شہری دو بوتلیں پی گیا
ہمارے پاس گاڑی کیلئے پٹرول نہیں اور یہ سعودی شہری دو بوتلیں پی گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں پٹرول کی شدید قلت ہے لیکن سعودی عرب میں ایک شخص نے پٹرول سے بھری ہوئی دو بوتلیں اپنے خاندان کے سامنے حلق سے اتار لئے جس کی ویڈیو دیکھنے والوں کی طرف سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو سعودی اخبار ’صدا‘ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں پہلے وہ شخص کپڑے کا ایک ٹکڑا پٹرول میں ڈبو کر نچوڑتا دکھائی دیتا ہے تاکہ وہ یہ ثابت کر سکے کہ بوتلوں میں واقعی پٹرول ہی ہے۔ اس کے بعدمشرقی سعودی صوبے ’ایہسہ‘ سے تعلق رکھنے والا یہ شخص پٹرول کی دونوں بوتلیں اپنے پیٹ میں اتار لیتا ہے جبکہ اس کے پیچھے سے بچوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے والوں میں سے کئی لوگوں نے اس شخص کو دماغی مریض قرار دیا تاہم کچھ لوگوں نے بوتلوں میں پٹرول کی موجودگی پر شک کا اظہار کیا ہے۔ بعض ناظرین کی طرف سے اس شخص کو اس بنیاد پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ اس کا یہ عمل مزید لوگوں خصوصاً بچوں کو بھی ایسا کرنے پر ابھار سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...