کرک میں 2 مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم 8 افراد جاں بحق 10 زخمی

کرک میں 2 مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم 8 افراد جاں بحق 10 زخمی

            کرک(آئی این پی ) کرک میںجی ٹی روڈ پر 2 مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔جمعرات کو پولیس کے مطابق کرک میں داو¿د شاہ چوک کے قریب زاڑہ کندہ کے مقام پر جی ٹی روڈ پر پشاور جانے والی وین سڑک پر پھسلن کی وجہ سے مقامی بس اڈے سے نکلنے والی وین سے آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو بانڈہ داو¿د شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں سے مزید کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کرک،حادثہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...