فرنس آئل کی عدم فراہمی ، پاور سٹیشن کے چار یونٹ بند،لوڈشیڈ نگ میں اضافے کا خدشہ
مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پٹرول بحران کے بعد فرنس آئل کا بحران پیدا ہو گیاہے سٹاک نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او نے تھرمل پاورسٹیشن کو فرنس آئل کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے باعث نیشنل گرڈ کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او روزانہ پانچ ہزار ٹن فرنس آئل فراہم کرتاہے اور فراہمی بند کرنے کی وجہ سے تھرمل پاور سٹیشن کے چار یونٹ بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے نیشنل گرڈ کو ایک ہزار میگاوات بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میںاضافہ ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ پی ایس او کے پاس اس وقت ڈیڈ سٹاک موجود ہے اور ڈیڈ سٹاک میں کچرہ شامل ہوتا ہے جس کے استعمال سے مشینر ی خراب ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔