ارباب رحیم کو جمہوریت راس نہیں :شرجیل میمن

ارباب رحیم کو جمہوریت راس نہیں :شرجیل میمن
ارباب رحیم کو جمہوریت راس نہیں :شرجیل میمن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ ارباب غلام رحیم کو جمہوریت راس نہیں آتی اور نہ کبھی انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگوک رتے ہوئے کہاکہ ارباب غلام رحیم بھول گئے ہیں کہ ان دور میں بڑے بڑے سانحات ہوئے ہیں اور بے نظیر بھٹو بھی انہیں دے دورے حکومت میں شہید ہوئی تھیں لیکن اب وہ دوسری حکومتوں پر تنقید کر رہے ہیں ،بے وجہ پیشن گوئیاں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ارباب رحیم جمہوریت کیخلاف پرپیگنڈا کر رہے ہیں انہوں نے اپنے دورحکومت میں 45ٹارگٹ کلرز کو پے رول پر ملک سے فرار کروایا تھا۔

مزید : کراچی