پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد،دو ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد،دو ملزمان ...
پولیس کی کارروائی ،گاڑی سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد،دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا کے قریب سے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بارودی مواد کو راولپنڈی لے جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر بنجارے کے قریب واہ کینٹ پولیس کے ناکے پر گاڑی کو مشکوک جا ن کر روکا گیا اور تلاشی لینے پر 75گلو گرام بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد رکر لیے گئے اور پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں بھی لے لیے ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزما ن راولپنڈی میں بڑی دہشت گردے کے منصوبے کے تحت بارودی مواد لے جارہے تھے جسے بر وقت کارروائی کرکے حراست میں لے لیاگیا جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...