اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم "بے بی "کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد

اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم "بے بی "کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد
اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اکشے کمار کی نئی آئنے والی فلم "بے بی "پراسلام آباد اور کراچی کے سنسر بورڈ نے فلم کی کہانی متنازع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنسر بورڈ نے اس فلم کو بین کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فلم میںمسلمانوں کا غلط تصورپیش کیا گیا ہے اور فلم میں منفی کررداروں کے نام بھی مسلمانوں کے رکھے گئے ہیں ۔پاکستان میں فلم کی سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی فروخت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

فلم کے ڈائریکٹر نیرج پانڈے کا کہنا ہے کہ فلم پاکستان مخالف نہیں ہے ۔اس فلم میں پاکستانی مشہور فلم ایکٹر میکال ذولفقار کے ساتھ ساتھ رشید ناز نے بھی فلم میں کام کیا ہے جنہوں نے شعیب منصور کی فلم" خدا کے لیے" میں ایک انتہا پسند عالم کا کردار ادا کیا تھا۔فلم بے بی صرف دہشت گردی کےنظریے کو لے کر بنائی گئی ہے اور اس میں نا معلو م قومی ہیروز کو منظر عام پر لایا گیاہے جو اس دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

اسسے قبل پاکستان میں سلمان خان کی فلم ٹائیگر  بین کیا گیا تھا کیونکہ سلما ن خان نے فلم میں را کے ایجنٹ کا کردار نبھایا تھا جبکہ کترینہ کیف نے پاکستانی آئی ایس آئی کے ایجنٹ کا کردار نبھایا تھا جس کی وجہ سے اسے پاکستان کے خلاف ہونے پر بین کر دیا گیاہے ۔

مزید : تفریح