سوہا علی خان شاد ی کی تیاریوں میں مصروف، کرینہ نے لہنگا گفٹ کردیا

سوہا علی خان شاد ی کی تیاریوں میں مصروف، کرینہ نے لہنگا گفٹ کردیا
سوہا علی خان شاد ی کی تیاریوں میں مصروف، کرینہ نے لہنگا گفٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان ان دنوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کی شادی کی سادہ سی تقریب 25 جنوری کو ان کی رہائش گاہ پر ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے مخصوص افراد ہی شرکت کریں گے اور انہیں شادی کا جوڑا ان کی بھابھی کرینہ کپور نے گفٹ کیا ہے۔ 36 سالہ سوہا علی خان کی شادی 31 سالہ کنال کھیمو سے ہورہی ہے۔ یہ دونوں فنکار 2009ءمیں فلم ”99“ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ عروسی جوڑے کے انتخاب کے بارے میں اپنی ماں، بہنوں، بھابھی اور سہیلیوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے شادی کی تیاریوں میں ان کی رہنمائی کی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی شادی پر اپنا خاندانی اور روایتی لباس کیوں نہیں پہن رہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ لباس میری دادی نے پہنا، پھر میری والدہ نے اور اب میری بھابھی کرینہ نے پہنا ہے یعنی یہ لباس اس خاندان کی بہوﺅں کے لئے ہے اس لئے اسے میں کیسے پہن سکتی تھی۔

مزید :

تفریح -