بدصورتی کی وجہ سے سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا،نصیرالدین شاہ

بدصورتی کی وجہ سے سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا،نصیرالدین شاہ
بدصورتی کی وجہ سے سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا،نصیرالدین شاہ

ممبئی(اے پی پی)بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ وہ شیام بینگل کی فلم نشانت کی وجہ سے سپر سٹار بنے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ شروع سے ہی معمولی شکل و صورت کے مالک ہیں اسی وجہ سے ان کی گرل فرینڈ بھی انہیں جوانی میں چھوڑ گئی تھی۔وہ ہدایتکار شیام بینگل سے نوجوانی کے دور میں جے پور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پہلی بار ملے۔ میری شیام سے دوستی ہوگئی اور میں نے انہیں اپنے اداکاری کے شوق سے آگاہ کیا جس پر شیام نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی،میں نے ان سے پوچھا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے کہیں مجھے انڈسٹری میں کام کرنے میں کوئی دقت تو نہیں آئیگی تو انہوں نے بتایا کہ دلیپ کمار بھی مسلمان ہیں ، مذہب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نشانت کی کامیابی کے بعد مجھ پر دھڑا دھڑ فلموں کی بارش ہوئی۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ شیام نے میری بری صورت کی وجہ سے مجھے فلم میں کاسٹ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں کبھی بھی اپنی بدصورتی کی وجہ سے سیلیبریٹی سٹار نہیں بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں یہ سوچ کر بالکل مایوس ہو گیا تھا کہ میں کمرشل سینما میں کامیاب نہیں ہو سکوں گا تاہم بعد میں میری سوچ اس وقت غلط ثابت ہو گئی جب مجھے فلموں میں رول ملنے لگے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...