کرینہ کپور کو انتہا پسند ہندووں کی دھمکیاں ،سیکیورٹی میں اضافہ

کرینہ کپور کو انتہا پسند ہندووں کی دھمکیاں ،سیکیورٹی میں اضافہ
کرینہ کپور کو انتہا پسند ہندووں کی دھمکیاں ،سیکیورٹی میں اضافہ

ممبئی (ویب ڈیسک)انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک متنازع تصویر شائع ہونے کے بعد اداکارہ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ذاتی محافظوں میں مزید دو افراد کا اضافہ کرلیا ہے۔تنظیم نے گزشتہ دنوں اپنے خواتین کے میگزین کے سرورق پر ایک تصویر شائع کی تھی جس میں اداکارہ کا آدھا چہرہ نقاب میں چھپایا گیا جبکہ آدھے بے نقاب حصے پر بندی اور سیندور لگا نظر آرہا ہے۔ نام نہاد ’لو جہاد‘ کے خلاف ایک انتباہ کے طور پر اس تصویر کے سامنے آنے کے دو ہفتے بعد کرینہ کپور کی ذاتی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس تصویر کو شائع کرنے کا مقصد ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادیوں کے رجحان کی روک تھام کرنا ہے۔ میگزین کے ایڈیٹر رجنی ٹھکرال کا کہنا تھا کہ انڈیا کے نوجوان کرینہ جیسے لوگوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ’لو جہاد‘کی بحث نے کرینہ کو اپنی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات میں مبتلا کردیا ہے اور آج سے پہلے انہوں نے کبھی بھی اپنے لیے اتنی زیادہ سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں کی تھی۔دوسری جانب کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرینہ کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق نہیں اور سکیورٹی میں اضافہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔کرینہ کپور نے مسلمان اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد اسلام تو قبول نہیں کیا مگر اپنے نام کے آخر میں خان کا اضافہ ضرور کرلیا ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...