سعودی فرمانروا کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی فرمانروا کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ
سعودی فرمانروا کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی وفات کی خبر کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ، سعودی عرب تیل پیداکرنیوالے ممالک میں سرفہرست ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی خاندان کا بیان سامنے آنے کے بعد برطانیہ او رنیویارک میں مستقبل کے سودوں میںباالترتیب 2.6اور3.1فیصد اضافہ دیکھاگیا۔
ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران امریکی برانڈ WTIکے سودوں کی قیمتوں میں دوفیصد اضافہ دیکھاگیاجس کے بعد فی بیرل خام تیل 47.76ڈالرسے 50ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق نامعلوم خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے ، شاہ عبداللہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیداوار زیادہ کردیتے تھے جس کی وجہ سے چھوٹی کمپنیاں مارکیٹ سے بھاگ جاتی تھیں ۔
تیل برآمد کرنیوالے ممالک (OPEC) کے نومبر میں ہونیوالے فیصلے کے پیش نظرسعودی عرب نے یومیہ 30ملین بیرل تیل کی پیداوار جاری رکھی ،پیداواربڑھنے اور طلب کم ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں جون 2014ءسے آدھی قیمتوں پرآگئی تھیں ۔
یادرہے کہ جمعہ کی صبح سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ انتقال کرگئے ہیں اوراُن کی جگہ اُن کے سوتیلے بھائی سلمان بن عبدالعزیز تخت سنبھالیں گے اور خیال کیاہے کہ وہ معاشی اصلاحات چاہتے ہیں ، سعودی خسارہ کم کرنے کے لیے وہ تیل کی پیداوار کم کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے سپلائی میں کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے لیکن سلمان بن عبدالعزیز کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوناشروع ہوگیا۔

مزید :

بزنس -